دی گورنمنٹ ریکارڈز سروس پانچ دفاتر پر مشتمل ہے: دفتر برائے پالیسی و منصوبہ بندی، دفتر برائے پبلک ریکارڈز، پریزرویشن سروس آفس، ریکارڈ سسٹمز ڈویلپمنٹ آفس اور ریکارڈ منیجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن آفس۔

دی پبلک ریکارڈز آفس ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ حکومت کے دستاویزی ریکارڈز کو محفوظ کرنے اور قابل رسائی بنانے کے لیے  ایک مختص آرکائیوز ہے۔ ہم نے 1.8 ملین سے زیادہ ریکارڈز کو محفوظ کیا ہے۔ ہمارے مَلکیتی ریکارڈز انیسویں صدی کے وسط تک کی تاریخ رکھتے ہیں۔ انہیں مختلف فارمیٹس (اشکال) میں محفوظ رکھا جاتا ہے جن میں فائلز، جلدیں، تصاویر، پوسٹرز، نقشہ جات اور پلان اور فلمیں شامل ہیں۔

ہمارے ملکیتی ریکارڈز تین اقسام کے ہیں:

محفوظ شدہ دستاویزات ۔ حکومتی بیوروز اور محکمہ جات کے ذریعے منتقل کی گئی سرکاری دستاویزات (ریکارڈ ID کے ساتھ سابقہ “HKRS” لگایا جاتا ہے جس کا مطلب ہے "ہانگ کانگ ریکارڈ سیریز")، اور اس کے ساتھ ساتھ وہ نجی ریکارڈز اور ذاتی پیپرز جو پبلک ریکارڈز آفس کو عطیہ کیے گئے اور اس کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ سے متعلقہ اُن ریکارڈز کی تیار کی گئی نقول جو سمندر پار محفوظ شدہ دستاویزات میں سے خریدے گئے (جن کی ریکارڈ ID کے ساتھ سابقہ “HKMS” لگایا جاتا ہے جس کا مطلب ہے "ہانگ کانگ مینوسکرپٹ (مسودہ) سیریز")۔

لائبریری اشیاء ۔ حکومتی اشاعتوں کے لیے سنٹرل پریزرویشن لائبریری کی اشیاء، جس میں بنیادی طور پر حکومتی اشاعتیں )جیسا کہ تحقیقی مطالعات، تصاویر، سلسلہ وار کہانیاں اور پوسٹرز) شامل ہیں۔ مطالعہ ہانگ کانگ سے متعلق کچھ کتابیں بھی شامل ہیں۔

کارل سمتھ کا مجموعہ ۔ آنجہانی ریورینڈ کارل سمِتھ کی طرف سے 25 سال کے عرصے میں کی گئی شدید تحقیق کے ذریعے مرتب کردہ ڈیٹا کارڈز جن میں پبلک ریکارڈز آفس میں موجود بڑی مقدار میں اصل ریکارڈز، اخباروں اور اشاعتوں کا مطالعہ شامل ہے۔

پبلک ریکارڈز آفس کے لیے عوام کی طرف سے سوالات درج ذیل طریقے سے پوچھے جاسکتے ہیں:

ٹیلی فون:  2195 7700

فیکس: 2804 6413

ای میل:  proinfo@grs.gov.hk

سہولتی مراکز کے پتہ جات اور کھلنے کے اوقاتِ کار

(12) پبلک ریکارڈز آفس سرچ رُوم

پتہ:

1/F, Hong Kong Public Records Building,

13 Tsui Ping Road,

Kwun Tong, Kowloon,

Hong Kong

کھلنے کے اوقاتِ کار:

سوموار تا جمعہ: 9:00 a.m. تا 5:45 p.m.

ہفتہ: 9:00 a.m. تا 1:00 p.m. صرف پیشگی اپوائنٹمنٹ کے ذریعے

اتوار اور تعطیل عام: بند

(2) نمائشی ہال

پتہ:

2/F, Hong Kong Public Records Building,

13 Tsui Ping Road,

Kwun Tong, Kowloon,

Hong Kong

کھلنے کے اوقاتِ کار:

سوموار تا جمعہ: 9:00 a.m. 5:45 p.m. عام تعطیلات کے علاوہ ۔